یادیں 2018
ایک یادگار منظر… ایک روشن حقیقت ایک یادگار منظر… ایک روشن حقیقت! یہ تصویر سن 2018 کی ہے — جامعہ بیت العتیق کی ایک سادہ سی درس گاہ کا منظر۔ جہاں محدود وسائل، تنگ حالات، اور سادہ فرش پر بیٹھ کر وہ طلبہ علمِ دین کی طلب میں بیٹھے تھے… اور آج — الحمدللہ، ثم الحمدللہ — اسی درس گاہ کے وہ طالب علم عالمِ دین بن چکے ہیں، اور دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔ کوئی مسجد میں امامت کر رہا ہے، کوئی مدرسے میں تدریس ، تو کوئی معاشرے میں اصلاح کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے۔ یہ محض تصویر نہیں… یہ اُن خوابوں کی تعبیر ہے جو جامعہ نے اخلاص اور قربانی کے ساتھ دیکھے تھے۔ یہ اُن دعاؤں کا اثر ہے جو والدین، اساتذہ اور معاونین نے مانگی تھیں۔ جامعہ کو اپنے ان فرزندانِ دین پر بے حد فخر ہے، اور اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ جامعہ کے تمام محسنین و معاونین کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے، اور ہمارے تمام اساتذہ و طلبہ کو ا...