ایک خواب کو تعبیر ہونا شروع ہوا
دی پیٹریکور اسکول — ایک خواب سے حقیقت تک جامعہ بیت العتیق کے زیر اہتمام دی پیٹریکور اسکول — ایک خواب سے حقیقت تک 2018 کے آخر / 2019 کے آغاز میں شروع ہونے والا چھوٹا سا تعلیمی سلسلہ، آج تین شاخوں میں 650+ طلبہ و طالبات تک پہنچ چکا ہے۔ سرپرستی: شیخ الحدیث حضرت مولانا حسن ربانی صاحب دامت برکاتہم شاخیں: گلشنِ معظم، شاہ ٹاؤن (امّ الرمان)، گلشنِ حدید (بنات سیکشن) یہ سلسلہ کیسے شروع ہوا؟ کبھی کبھی انسان پیچھے مڑ کر دیکھتا ہے تو خود بھی حیران رہ جاتا ہے۔ غالباً 2018 کے آخر یا 2019 کے شروع کی بات ہے، جب جامعہ بیت العتیق کے اندر ہم نے دی پیٹریکور اسکول کے نام سے ایک چھوٹا سا تعلیمی سلسلہ شروع کیا۔ اس وقت ابتداء میں شاید گیارہ یا بارہ بچے تھے۔ نہ کوئی خاص وسائل تھے، نہ کوئی بڑی منصوبہ بندی — بس ایک نیت، ایک خواہش اور اللہ پر بھروسہ تھا۔ دل میں ایک خواب تھا: ایسے بچے جن کے والد یا والدہ نہیں ہی...